افغان فورسز کی گولہ باری سے6 پاکستانی شہری شہید ،16زخمی

Dec 11, 2022 | 17:48 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں سرحد پار سے ایک بار پھر دراندازی، افغان فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی  کرتے ہوئے گولے داغے گئےجس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور 17زخمی ہوگئے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے ہونے والی فائرنگ میں بھاری ہتھیار استعمال کئے گئے۔ پاک فوج نے سرحد پار سے ہونے والی جارحیت کا مؤثر جواب دیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج نے کارروائی میں یقینی بنایا کہ عام افغان شہری نشانہ نہ بنیں، معاملے کی سنگینی سے آگاہ کرنے کیلئے پاکستانی حکام نے کابل میں افغان حکام سے رابطہ کرکے مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 پولیس کے مطابق زخمی پاکستانیوں کو چمن کے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 15 نومبر کو بھی چمن میں افغان حدود سے نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جس کے بعد پاک افغان سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا تھا۔واقعے کے بعد سرحد کو بند کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان افغان ٹرانزٹ تجارت معطل ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں