ایک نیوز نیوز: پاکستان کے مشہور لیجنڈری اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ۔اداکار فردوس جمال کو علاج کے لیے شوکت خانم ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مداحوں سے فردوس جمال کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہیں ۔
لیجنڈ اداکار فردوس جمال نے 1970کی دہائی کے وسط میں ہندکو ڈرامہ سیریل سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، اس کے بعد انہوں نے کم از کم 300 ٹی وی ڈراموں اور 150 اسٹیج ڈراموں میں کام کیا ۔
ڈرامہ انڈسٹری کے علاوہ انہوں نے 200 ریڈیو ڈراموں اور 50 فلموں میں بھی کام کیا، جس میں ان کا کام تمام زبانوں میں شامل ہے۔
فردوس جمال کا بیٹا حمزہ فردوس ایک اداکار ہیں اور اس کے ساتھ آئرلینڈ میں ایوارڈ یافتہ ویب ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں "انہوں نے او رنگریزہ یا گھگھی جیسے ڈراموں میں کردار ادا کیے ہیں، جب کہ دوسرا بیٹا، بلاول فردوس، ایک ماڈلہیں اور اداکاری دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں ۔