بند کمرے میں سابق آرمی چیف کو ایکسٹینشن کی آفردی گئی ،مریم اورنگزیب

Dec 11, 2022 | 17:06 PM

ایک نیوز نیوز :وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے سابق آرمی چیف کو بند کمرے میں ایکسٹینشن کی آفر دی ۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مجھے بہادر اس لئے کہا جاتا ہے کہ میرے دائیں بائیں آگے پیچھے نواز شریف کے شیر ہیں، عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے پنجاب کو سجایا تم اورتمہارے بزدار نے پنجاب کو اجاڑا دیا ،تم کہتے ہو میرے پاس اختیار نہیں تھا چونکہ تمہارے آگے پیچھے فرح گوگی اور پیرنی تھی ،بد قسمت انسان تم نے خانہ کعبہ کی گھڑی بھی بیچ دی، مریم نواز کو کریڈٹ دیتی ہوں ملک کی خاطر اپنے باپ کے ساتھ وہ سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی رہیں،نواز شریف نے موٹر وے بنائی تم ایک کلو میٹر سڑک دکھاؤ، نواز شریف اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر روزآنہ عدالت میں پیش ہوتےتھے بتاؤ کوئی سیاسی قیادت جس نے اپنی بیٹی اور بھائی شہباز شریف سمیت سب کا چالیس سال کا حساب دیاہو۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناءللہ پر قرآن پاک کی قسم کھا کر منشیات کا کیس ڈال دیا، رانا ثناءاللہ کے سیل میں کیڑیاں چھوڑی گئیں،رانا ثناءاللہ اور حنیف عباسی شیروں کی طرح ڈٹے رہے،پنڈی کے شیروں کو ہر دور میں مسلم لیگ ن کے لئے قربانیاں دیتے دیکھا ہے، صرف پاکستان کی خدمت کررہا تھا ملک میں لنگر خانے نہیں کارخانے لگ رہے تھے جب نواز شریف چودہ ہزار میگا واٹ بجلی بنارہا تھا سی پیک بنا رہا تھااسوقت یہ سازشی سازش کر رہاتھا عمران خان تم سیاسی دہشت گرد ہو۔

مزیدخبریں