سیکرٹری جنرل او آئی سی کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

سیکرٹری جنرل او آئی سی کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ
کیپشن: سیکرٹری جنرل او آئی سی کا لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں 3 روزہ دورے پر موجود اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے جموں و کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی سیکٹر کا دورہ بھی کیا۔

دورہ آزاد کشمیر کے دوران سیکرٹری جنرل او آئی سی نے سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کے شکار کشمیریوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔

بعد ازاں  مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر اورسیکرٹری جنرل اوآئی سی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  مسئلہ کشمیر حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے،ہمارا کردار رکن ممالک کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے،مسئلہ کشمیر اوآئی سی کی ترجیحات میں شامل ہے۔سیکرٹری جنرل اوآئی سی نے مزید کہا کہ کشمیر کا دورہ اس لیے کیا کہ اپنی آنکھوں سے صورتحال دیکھ سکوں۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آج کا دن کشمیریوں کیلئے بہت اہم ہے،سیکرٹری جنرل اوآئی سی کے آنے سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوں گے،اوآئی سی وفد کا دورہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مثبت پیشرفت کا حامل ہے۔