ایک نیوز نیوز: بھارت میں مشتعل ہجوم نے ایک گھر پر دھاوا بول کر لیڈی ڈاکٹر کو اغوا کرلیا جسے پولیس نے آپریش کے بعد بازیاب کرالیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا جہاں 40 کے قریب مشتعل افراد نے ایک گھر پر حملہ کیا۔
واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ڈنڈے پکڑے متعدد افراد گھر کے باہر توڑ پھوڑ کررہے ہیں جب کہ اس دوران انہوں نے 24 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو اغوا کیا، واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
#WATCH | Ranga Reddy, Telangana | A 24-yr-old woman was kidnapped from her house in Adibatla y'day. Her parents alleged that around 100 youths barged into their house, forcibly took their daughter Vaishali away & vandalised the house. Police say, case registered & probe underway. pic.twitter.com/s1lKdJzd2B
— ANI (@ANI) December 10, 2022
بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے بی ڈی ایس میں گریجویشن کررکھا ہے اور وہ ہاؤس سرجن کے طور پر کام کررہی ہے جسے رانگا ریڈی ضلع میں اس کے گھر سے اغوا کیا گیا۔
لڑکی کے والدین کا کہنا ہےکہ تقریباً 100 کے قریب افراد ان کے گھرمیں زبردستی گھسے اور ان کی بیٹی وشالی کی تلاش شروع کردی، انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیوں کے شیشے توڑے جب کہ گھر کے باہر موجود ایک شخص پر ڈنڈوں سے حملہ بھی کیا۔
والدین کے مطابق نوین ریڈی نامی ایک شخص ان کی بیٹی کو شادی پر مجبور کررہا تھا جس نے ساتھیوں کو لاکر گھر پر حملہ کیا۔لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی اور نوین کے اچھے تعلقات تھے، نوین نے اسے شادی کے لیے پیشکش کی جسے لڑکی نے رد کردیا جس کی اس نے کافی لوگوں سے شکایت کی اور رشتہ منع کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ویڈیو کی مدد سے 18 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔