ایک نیوز نیوز: مرکزی رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے، لیکن ملک کیسے چلانا ہے کوئی پتہ نہیں۔
مرکزی رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے، یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے، جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں، پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پی ڈی ایم 20 دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بیس مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہوگا۔
اگر PDM بیس دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئ حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بیس مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 11, 2022