ملتان ٹیسٹ،تیسرے روز کا کھیل ختم،پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 198 رنز بنا لئے

Dec 11, 2022 | 11:12 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:انگلینڈ نے پہلی اننگز281 اور دوسری میں 275 رنز بنائے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 202 سکور بنائے تھے،پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے مزید 157 رنز درکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ۔پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا لئے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز281 اور دوسری میں 275 رنز بنائے۔پاکستان نے پہلی اننگز میں 202 سکور بنائے تھے۔پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف جیت کیلئے مزید 157 رنز درکار ہیں۔سعود شکیل 54 او رفہیم اشرف 3 سکور بنا کر کریز پر موجود ہیں۔اسد شفیق 45 اور محمد رضوان 30 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق 60 اور کپتان بابراعظم صرف ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔اولی ربنسن اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔زاہد محمود نے پہلی  اور دوسری اننگز میں 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔محمد نواز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ حاصل کی۔

Exquisite hit from @imabd28 ????#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/9IFHa3m8kY

 ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جبکہ پاکستان کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملاتھا

انگلینڈ نے 202 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔ انگلش ٹیم کی چھٹی وکٹ 256 رنز پر گری جس کے بعد مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔

 بین اسٹوکز 41 اور ہیری بروک 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے دوسرے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں انہوں نے 11 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرا روز

زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لیں جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

 قبل ازیں پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔

کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔

 انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، جس میں زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن، جک لیچ اور جیمز اینڈرسن کی وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق صفر جبکہ عبداللہ شفیق 14پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، کپتان بابراعظم اور سعود شکیل نے 90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 75 کے انفرادی اسکور پر روبنسن کا شکار بنے۔

 دوسری جانب قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف انجریز کے باعث ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

مزیدخبریں