ایک نیوز: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک انتہائی نازک حالات سے گزر رہا ہے، ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسمبلی میں جعلی لوگ بیٹھے ہیں یہ عوام کے نمائندے نہیں، روز روز ظالمانہ ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،عوام یہ ٹیکس کیوں دیں،معاشی لحاظ سے خطے میں پاکستان واحد ملک ہے جو پیچھے ہے،اس ملک میں وزیر خزانہ باہر سے امپورٹ کیے جاتے ہیں، ایک وزیر خزانہ آیا پھر وزیر اعظم بن گیا،آج تک پتہ نہ چلا کہاں سے آیا کہاں گیا۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو کہا تھا معیشت کی بہتری بڑا چیلنج ہے،کسی ایک کے بس کی بات نہیں، نواز شریف نے کہا میں یہ چیلنج قبول کرتا ہوں،آج حال دیکھ لیں،ہمارے ملک میں فرنٹ پر کوئی اور ہے ڈوریں کسی اور کے پاس ہیں۔