ملک میں قیام امن کیلئےاقلیتوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا:شہباز شریف

ملک میں قیام امن کیلئےاقلیتوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا:شہباز شریف
کیپشن: Minorities have always played a positive role in establishing peace in the country: Shahbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے،یوم آزادی کی آمد آمد ہے،آج ہی کے دن قائداعظمؒ نے اقلیتوں بارے تاریخی بیان دیا تھا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اقلیتیں ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ملک میں قیام امن کے لئے اقلیتوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا،11اگست کو قائد اعظم محمد علی جناح نے تاریخی بیان دیا تھا،اقلیتی برادری نے ہمیشہ ملکی استحکام اور ترقی کے لئے کردار ادا کیا،اقلیتی برادری ہر شعبے میں ملک و قوم کے لئے خدمات سرانجام دے رہی ہے،اقلیتی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اقلیتی برادری نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں،پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،قیام پاکستان کے لئے اقلیتی برادری نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا،اقلیتی برادری کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ سب اپنی عبادت گاہوں میں جانے کیلئے آزاد ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ سب برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں مظالم کر رہا ہے، غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے اس حوالے سے ہماری خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں،دنیا غزہ میں اسرائیلی مظالم پر خاموش ہے،اقوام عالم غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔