جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہاہے:شاہ مسعود

 جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہاہے:شاہ مسعود
کیپشن: Learning a lot from Jason Gillespie and Gary Kirsten: Shah Masood

ایک نیوز: پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ بنگلادیش کےخلاف سیریز کیلئے بھرپور تیاری کررہےہیں،کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔
 شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان10ماہ سے کوئی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلا، سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہم جیت کرآئے تھے، ٹیم میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں،وائٹ اور ریڈ بال کوکوچز بہت تجربہ کار ہیں۔
کپتان ٹیسٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں ہیں،موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سےمتعلق کسی پرانگلی نہیں اٹھائی جاسکتی،آسٹریلیا سے سیریز اچھی کھیلی لیکن جیتے نہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، مختلف ڈریسنگ رومز میں وقت گزارا جس میں غیرملکی کوچز بھی تھے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے،ان کا تجربہ کار سکواڈ ہے۔
کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے سٹائل کیساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلےگا،ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہو جائیں۔