قومی ہیرو ارشد ندیم کی میاں چنوں انٹری ، عوام کیطرف سے شاندار استقبال 

قومی ہیرو ارشد ندیم کی میاں چنوں انٹری ، عوام کیطرف سے شاندار استقبال 
کیپشن: National hero Arshad Nadeem's Mian Chinnu entry, great reception by the public

ایک نیوز: قومی ہیرو ارشد ندیم کی میاں چنوں میں دبنگ انٹری ہو گئی، میاں چنوں کی عوام کی طرف سے قومی ہیرو کا پرُتپاک استقبال کیا گیا۔
میاں چنوں میں عوام نےپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، قومی ہیرو ارشد ندیم شہر کا چکر لگا کر آبائی گاوں کی طرف روانہ ہونگے ،لوگوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد، ارشد ندیم زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔

ارشد ندیم کا میاں چنوں  پہنچنے پر کہنا تھا کہ اپنے شہر میں پہنچ کر بہت خوشی ہوئی، آئندہ بھی ملک کیلئے کامیابیاں سمیٹوں گا۔
اس سے قبل آج صبح قومی ہیرو ارشدندیم کی تبلیغی مرکزرائے ونڈآمد ہوئی،تبلیغی مرکز کے اکابرین نے ارشدندیم کا استقبال کیا ۔
ارشدندیم نے تبلیغی مرکز میں نمازفجرادا کی ،ارشدندیم نے تبلیغی مرکزرائے ونڈمیں شکرانے کے نوافل ادا کیے ،ارشدندیم کا قافلہ میاں چنوں جاتے ہوئے واپس مڑا اور رائیونڈپہنچا ،بڑے بھائی کوساتھ لیکر میاں چنوں روانہ ہوں گے۔    
بعد ازاں قومی چیمپیئن ارشد ندیم نے پھول نگر میں ملتان روڈ پر ناشتہ کیا ، ارشد ندیم کیساتھ اس کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی ناشتہ میں شریک ہوئے، ارشد ندیم کی آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد ملتان روڈ ہوٹل پر امڈ آئی۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کرد یا۔
چیئرمین اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے، ارشد ندیم ، ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتاتھا اور وہ گزشتہ رات پاکستان پہنچے، لاہور ائیر پورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا تھا۔