ایک نیوز: معروف ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد گر کر لاپتہ ہوگئے۔
مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرکے واپس بیس کیمپ کی طرف آرہے تھے جہاں سے ان کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے، ان کو ریسکیو کیلئے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے مراد سدپارہ کی لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ہیرو و ریکارڈ یافتہ کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔
مراد سدپارہ سے گذشتہ شام کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہے، انکو ریسکیو کیلئےآرمی ایوی ایشن سے رابطہ کرلیا گیاہے جوکہ آج کسی بھی وقت ریسکیو شروع کریگا، مراد سدپارہ نے گزشتہ دنوں بوٹل نیک پر کوہ پیما محمد حسن کی لاش کو نیچے لانے کیلئے ریسکیو مشن کا حصہ تھا۔
جہاں محمد حسن کی لاش بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر پر روانہ کرنے کے بعد مراد سدپارہ براڈ پیک پر روانہ ہوئے تھے، مراد سدپارہ نے گزشتہ سال ایک ہفتے میں دو بار نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا، مراد سدپارہ کو ڈھونڈنے کیلئے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر پر سرچ آپریشن فوری شروع کیا جائے گا۔