ایک نیوز: لاہور میں اعلیٰ صبح بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا،چھٹی کے دن شہری موسم سے لطف انداز ہونے کیلئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
دوسری جانب واسا لاہور کی طرف سے اب تک کی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا گیاجس میں جیل روڈ پر 17.5 ملی میٹر، ایئرپورٹ 54 ملی میٹر ,ہیڈ آفس گلبرگ 21 ,لکشمی چوک 67 ,اپر مال 52, مغلپورہ 48 ،چوک نا خدا 58 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ پانی والا تالاب 57, فرخ آباد 58, گلشن راوی 66, اقبال ٹاون 46 ,سمن آباد 21 جوہر ٹاؤن 15, قرطبہ چوک 40, ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ بارش 67 ملی میٹر فرخ آباد میں ریکارڈ کی گئی ہے، ایم ڈی واسا غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔