ایک نیوز:آج صبح قومی ہیرو ارشدندیم کی تبلیغی مرکزرائے ونڈآمد ہوئی، تبلیغی مرکز کے اکابرین نے ارشدندیم کا استقبال کیا ۔
ارشدندیم نے تبلیغی مرکز میں نمازفجرادا کی ، ارشدندیم نے تبلیغی مرکزرائے ونڈمیں شکرانے کے نوافل ادا کیے ، ارشدندیم کا قافلہ میاں چنوں جاتے ہوئے واپس مڑا اور رائیونڈپہنچا ،بڑے بھائی کوساتھ لیکر میاں چنوں روانہ ہوں گے۔
بعد ازاں قومی چیمپیئن ارشد ندیم نے پھول نگر میں ملتان روڈ پر ناشتہ کیا ، ارشد ندیم کیساتھ اس کے اہل خانہ اور دوست احباب بھی ناشتہ میں شریک ہوئے، ارشد ندیم کی آمد کا سن کر شہریوں کی بڑی تعداد ملتان روڈ ہوٹل پر امڈ آئی۔
شہریوں نے ارشد ندیم کا ڈھول کی تھاپ پر والہانہ استقبال کیا ، ارشد ندیم کی آمد پر شہریوں نے استقبالی نعرے لگائے اور سیلفیاں بنائیں ،پھول نگر سے ارشد ندیم کا قافلہ بذریعہ ملتان روڈ میاں چنوں جائے گا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتاتھا اور وہ گزشتہ رات پاکستان پہنچے، لاہور ائیر پورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا تھا۔