اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم اور فیملی کیلئے عمرہ کروانے کا اعلان 

اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کا ارشد ندیم اور فیملی کیلئے عمرہ کروانے کا اعلان 
کیپشن: Athletics Federation of Pakistan announced Umrah for Arshad Nadeem and his family

ایک نیوز:پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز کارکردگی پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے ارشد ندیم کے لیے بڑا اعلان کرد یا۔
چیئرمین اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے ارشد ندیم کو فیملی سمیت عمرہ کروانے کا اعلان کیا ہے، ارشد ندیم ، ان کے بیوی بچوں اور والدین کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔
  ارشد ندیم کے تقریبات سے فارغ ہونے کے بعد ان کو عمرے پر بھجوایا جائے گا۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نےپیرس اولمپکس میں جیویلین تھرو کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتاتھا اور وہ گزشتہ رات پاکستان پہنچے، لاہور ائیر پورٹ پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا تھا۔