پریکٹس کی آفر قبول: بنگلہ دیش کی ٹیم 13اگست کو لاہور پہنچے گی

Aug 11, 2024 | 00:45 AM

 ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ سیزیز سے قبل پی سی بی کی پریکٹس کی آفر قبول کر لی۔

بی سی بی ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 13 اگست کو لاہور پہنچے گی، بنگلہ دیش ٹیم کو پہلے 17 اگست کو اسلام آباد پہنچنا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو پیشکش کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم پہلے بھیج دیں، ڈھاکا کے حالات کی وجہ سے بنگلہ دیشی ٹیم کو وہاں پریکٹس کا موقع نہیں مل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم اب قذافی سٹیڈیم لاہور میں 3روز پریکٹس کرکے اسلام آباد جائے گی، بنگلہ دیش ٹیم 18 سے 20 اگست تک راولپنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے کراچی میں ہوگا۔

اس حوالے سے سی او اوسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل صرف جیت ہار کا نام نہیں ہے یہ دوستی بھی ہے، ہم چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش ٹیم کو ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کا مناسب موقع مل سکے، ہمیں خوشی ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ہماری پیشکش قبول کرلی۔

دوسری جانب سی او او بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نظام الدین چودھری نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کی پیشکش کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اضافی ٹریننگ سہولت کی وجہ سے ٹیم کو بہتر تیاری ملے گی۔ 

مزیدخبریں