اداکار گوہر رشید کا ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم اعلان کرنے والوں سےاہم مطالبہ

اداکار گوہر رشید کا ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم اعلان کرنے والوں سےاہم مطالبہ
کیپشن: Actor Gauhar Rasheed's main demand from those announcing the prize money for Arshad Nadeem

 ویب ڈیسک: معروف اداکار گوہر رشید نے گولڈ میڈلسٹ اولمپئن ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کرنے والوں سے اہم مطالبہ کردیا۔

پیرس اولمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے ارشد ندیم کیلئے حکومت پاکستان، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات نے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اسپانسرز کی بڑی تعداد بھی اولمپئن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے۔

کروڑوں کے انعامات کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر یہ بحث چھڑگئی کہ کیا یہ انعامات واقعی میں ارشد ندیم کو  دیئے  جائیں گے یا پھر سب نے صرف خبروں کی حد تک ہی اعلان کیا ہے؟ایسے میں معروف پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی سٹوری میں ارشد ندیم کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اعلیٰ حکام سے اہم مطالبہ بھی کیا۔

گوہر رشید نے کہا کہ جن لوگوں نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کیا ہے،وہ ارشد ندیم کو انعام دینے کے بعد رقم کی رسید سوشل میڈیا پر لازمی شیئر کریں۔