بانی پی ٹی آئی کا معافی کا بیان تلخی کا اظہار ہے، فواد چودھری  

بانی پی ٹی آئی کا معافی کا بیان تلخی کا اظہار ہے، فواد چودھری  
کیپشن: PTI founder's statement of apology is an expression of bitterness, Fawad Chaudhary

ایک نیوز:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری  نے کہا ہے  بانی پی ٹی آئی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، معافی کا بیان تلخی کا اظہار ہے ۔  

تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام ایک پیج ود فروا وحید  میں دوران گفتگو  سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، حکومت نے پی ٹی آئی اور بانی کومنفی کرنے کی ایسی کونسی کوشش جو نہیں کی،بانی پی ٹی آئی کا معافی کا بیان تلخی کا اظہار ہے،بانی پی ٹی آئی ماحول کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی شہباز شریف نہیں،ظفر اللہ جمالی نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ان کے قد کے مطابق ٹریٹ کرنا پڑے گا ۔  

انہوں نے کہا اسمبلیاں تحلیل کرنے کی ہماری سیاسی چال پر حکومت کو آئین توڑنا پڑا، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آئیڈیا شیخ رشید کا نہیں تھا،اصل آئیڈیا سب سے پہلے دیا تھا شاہ محمود قریشی نے جب راولپنڈی کا ہمارا جلسہ تھا،بانی پی ٹی آئی نے مجھ سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے مشورہ ضرور کیا تھا،بانی پی ٹی آئی نے حماد اظہر،اسلم اقبال سے بہت ڈیٹیل بات چیت کی تھی،میں نے اور حماد اظہر نے کہا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دیں ۔  

ان کا مزید کہناتھا قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی فتح پر ہمیں بہت خوشی ہوئی،وزیراعظم اور ان کے وزراء سے درخواست ہے وہ ارشد ندیم کو لینے نہ جائیں، عوام کوقومی ہیرو کااستقبال کرنے کا موقع دیں،وزیراعظم قومی ہیرو کیلئے کوئی فنکشن رکھ لیں،اس میں ان کی عزت افزائی کریں۔