پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری،متن کی تردید کردی  

Aug 11, 2023 | 23:50 PM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی  کی مبینہ ڈائری اور اس کے متن کی مکمل تردید کردی۔
ترجمان کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کا اس مبینہ ڈائری سے کوئی تعلق نہیں، ڈائری نہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی ہے نہ ہی وہ اس متن کی تصدیق کرتی ہیں۔یہ اصل مسائل خصوصاً حکومتی فسطائیت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ ظلم وجبر اور آئین وقانون کی پامالی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، جتنی مرضی سازشیں کرلیں، سازشی عناصرکو عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری سامنے آئی ہے جس میں ہوشربا اور چشم کُشا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

مبینہ ڈائری میں بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن دے رہی ہیں، بشریٰ بی بی یہ تک بتا رہی ہیں کے پی ٹی آئی کی سیاسی حکمتِ عملی کس وقت کیا اور کیسی ہو گی، بشریٰ بی بی یہ بھی بتا رہی ہیں کہ کون کیسے عدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالے گا؟
 

مزیدخبریں