ایک نیوز: حکومت پاکستان نے پاک، امریکا سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔
یادگاری ٹکٹ کے اجراء کی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے شرکت کی۔دونوں شخصیات نے مینار پاکستان اور مجسمہ آزادی کی تصویروں پر مبنی یادگاری ٹکٹ کی تصاویر پر دستخط بھی کیے۔
واضح رہے کہ آج ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سی پیک کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روپے یادگاری سکہ بھی جاری کیا ہے۔
Ambassador Blome hosted a reception to honor the commemorative stamp issued by the Government of Pakistan, marking 75 years of U.S. – Pakistan relations. Foreign Secretary Dr. Asad Majeed was the Chief Guest of the reception. ???????????????? pic.twitter.com/Zg4dgctiTq
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) August 11, 2023
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے، سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔