ایک نیوز: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے صوبے کی نگران کابینہ کے 25 ارکان کے استعفے منظور کرلیے۔
اعلامیے کے مطابق گورنر نے 14 وزرا، 11 مشیر اور معاونین خصوصی کے استعفے منظور کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق نگران وزرا شاہد خٹک اور عدنان جلیل پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے پرکابینہ اراکین کو ہٹانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کے بعد نگران وزیراعلیٰ اعظم خان نے تمام کابینہ اراکین سے استعفے مانگے تھے۔