اداکارہ وسابق  ممبر پارلیمنٹ  جیا پرادا کو6ماہ قید کی سزا

Aug 11, 2023 | 22:17 PM

ایک نیوز :  بالی وڈ  اداکارہ اور رام پور کی سابق  ممبر پارلیمنٹ  جیا پرادا کو چنئی کی ایک عدالت نے 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ 
اداکارہ کیخلاف  چنئی کے علاقے  رائے پیٹا میں ان کی  ملکیتی  فلم تھیٹر کے ملازمین  نے ان کےخلاف معاوضے کی عدم ادائیگی کا کیس دائر کررکھا تھا عدالت نے ان 5000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 یادرہے سنیما ہال چنئی کے رام کمار اور راجہ بابو چلا رہے ہیں۔ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب انتظامیہ تھیٹر کے کارکنوں کو  بہبود فنڈز ادا کرنے میں ناکام رہی اور انہوں نے عدالت کا رخ کیا۔ 
 تاہم بعد میں اداکارہ نے عملے کو پوری رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا اور عدالت سے کیس خارج کرنے کی اپیل کی۔  لیکن حکومتی وکیل کے اعتراض کے  بعد جیا پردا اور اس کیس سے جڑے تین دیگر افراد کو چھ ماہ قید کی سزا  اور 5000 روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں 
 یادرہے  جیا پردا دو بار لوک سبھا میں سماج وادی پارٹی کی طرف سے رام پور کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ 2004 اور 2009 میں انہوں نے کانگریس امیدوار کو شکست دے کر رام پور سیٹ جیتی تھی۔ بعد میں ایس پی نے انہیں باہر کا راستہ دکھایا اور پھر 2014 کے الیکشن میں انہوں نے بجنور سے آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2019 میں جیا پردا رام پور واپس آئیں اور بی جے پی نے انہیں اپنا امیدوار بنایا۔ تاہم اس بار بھی انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزیدخبریں