بلوچستان،کیچ میں سکیورٹی فورسزکا آپریشن،2 دہشت گرد ہلاک  

Aug 11, 2023 | 21:13 PM

ایک نیوز:بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  10-11 اگست کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند رینج میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کیا۔ جس کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی بھی ہوا۔

  ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور ملک دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کیلیے پُرعزم ہیں۔

 

مزیدخبریں