پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان   

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان   
کیپشن: PCB's announcement of domestic cricket structure

 ایک نیوز : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا۔

علامیے کے مطابق سیزن میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہوں گے، ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی 8، 8 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا جبکہ 15 دسمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہو گی جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے اور دونوں میں ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، یہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کرچکے ہیں اور قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو چار روزہ ٹورنامنٹ کے لیے 18 ریجنل ٹیموں کا انتخاب 2018-19 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنز کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے جہاں سے ڈومیسٹک ڈھانچے کا دوبارہ آغاز ہو گا۔

دونوں ٹورنامنٹس ایک ساتھ شروع ہوں گے، ایبٹ آباد، لاہور اور راولپنڈی قائداعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں گریڈ ٹو حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔