پاکستان نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

Aug 11, 2023 | 19:36 PM

ایک نیوز :ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں چین کو شکست دے کر   پاکستان نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

ایونٹ کی پانچویں پوزیشن کیلئے بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مقابلہ شروع ہوتے ہیں مخالف ٹیم کے خلاف گولز کی برسات کردی۔

پہلے کوارٹر میں پاکستان نے چار گول کرکے پوزیشن مضبوط کرلی جبکہ دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی اور ہاف ٹائم تک پاکستان کو 0-4 کی برتری حاصل رہی۔

تیسرے کوارٹر میں چین نے میچ کا پہلا اور اپنا واحد گول کیا جبکہ چوتھے کوارٹر میں پاکستان ٹیم نے مزید دو گول کرکے 1 کےمقابلے میں 6 گول سے میچ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور سفیان نے 2-2 جبکہ عبدالحنان اور رانا وحید نے 1-1 گول کیا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے6 میچز کھیلے جس میں سے 2 میچز میں کامیابی سمیٹی، 2 میچز ڈرا اور 2 ہی میچز میں شکست کا منہ دیکھا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنا ایونٹ کی تاریخ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے خراب کارکردگی تھی۔

مزیدخبریں