ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی راولپنڈی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق نوجوان کے گھر آمد،اہلخانہ سے تعزیت ،فاتحہ خوانی بھی کی۔
راولا کوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی احمد افسر دو روز قبل گلزار قائد میں واقع نجی ہسپتال میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران جاں بحق،2زخمی ہوئے تھے ۔6مسلح ڈاکووں نے ہسپتال میں داخل ہوکر مریضوں اور ہسپتال عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔