متنازعہ فوجداری بل کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی کا احتجاج

Aug 11, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز :متنازعہ فوجداری بل کیخلاف شیعہ ایکشن کمیٹی نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، آئی ایس او اور جے ایس او کے رہنماؤں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین کی متنازعہ فوجداری بل کے خلاف شدید نعرے بازی۔متنازعہ ترمیمی بل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے خلاف قرار دیدیا۔

مظاہرین کاکہنا تھاکہ متنازعہ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں۔یہ بل ملک میں حالات خراب کرنے کی سازش ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بل پر نظرثانی کی جائے۔

 مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی کا مظاہرے سے خطاب  میں کہنا تھا کہ پاکستان کو اہلسنت اور اہل تشیع  نے ملکر بنایا، ہم ملکر ملک کی سب سے بڑی اکثریت ہیں ۔متنازعہ فوجداری بل کو مسترد کرتے ہیں، کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔احتجاج ہمارا حق ہے، ملک بھر میں نکلیں گے، یہ بل غیر اسلامی اور  غیر شرعی بل ہے ۔ اس بل کو  اسلامی نظریاتی کونسل میں نہیں لے جایا گیا۔اس بل میں بہت ساری چیزیں مخفی رکھی گئی ہیں، واضح نہیں ہیں۔اس بل کے خلاف قانونی راستہ بھی اختیار کریں گے

مزیدخبریں