عمران خان،اہلیہ کے موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوادیئے گئے

عمران خان،اہلیہ کے موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوادیئے گئے
کیپشن: Mobile phones of Imran Khan, wife have been sent for forensics

ایک نیوز :پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کے موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوادیئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے وقت گھر سے 2موبائل فونز،1سیٹلائیٹ فون کو قبضے میں لیاتھا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  لاہور میں اندراج مقدمات کے حوالے سے موبائل فون میں موجود  ڈیٹا مددگار ثابت ہوگا۔