شہبازحکومت چلی گئی مگرمہنگائی کم نہ کر سکی،شرح0.69فیصد بڑھ گئی

شہبازحکومت چلی گئی مگرمہنگائی کم نہ کر سکی،شرح0.69فیصد بڑھ گئی
کیپشن: Shahbaz government left but could not reduce inflation, the rate increased by 0.69 percent

ایک نیوز :شہبازحکومت آ کر چلی بھی گئی مگر مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجاے 0.69فیصد مزید بڑھ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ واربنیادوں مہنگائی کےاعدادوشمار جاری کردیئے۔سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82فیصدوگئی۔ گزشتہ ہفتے ریکارڈ 29 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔چینی3 روپے،زندہ مرغی کا گوشت 9روپے، لہسن10روپے اور دالیں 15روپے فی کلو تک مہنگی ہوئیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پسی ہوئی مرچ کا 2 سو گرام پیکٹ 13 روپے، 390گرام کا پیکجڈ دودھ 28 روپے مہنگا ہوا،پیاز، ٹماٹر،پھل، کھلا دودھ، گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے کے دوران 5اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے سستا ہوا۔