ایک نیوز :اغواء کار نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی صلاح الدین محسود کے بھی حبیب محسود کو منزئی کے علاقے میں قتل کردیا، اور فائرنگ کے تبادلے میں مقتول کا گن مین بھی جاں بحق ہوگیا۔
میرے بہنوئی حبیب خان کو ان کے اغوا کاروں نے قتل کر دیا ہے جنہوں نے اسے چند گھنٹے قبل اغوا کیا تھا۔ اس کے گن مین کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی، ایس ایچ او ٹانک بھی مارا گیا۔ ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) August 11, 2023
خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم ملزمان نے سابق آئی جی پی پولیس صلاح الدین محسود کے بھائی اغوا کے بعد قتل کردیا۔
ڈی پی او پولیس ٹانک وقار احمد کے مطابق سابق آئی جی کے بھائی حبیب محسود پر گرہ پتھر کے علاقے میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں حبیب محسود کا گن مین زخمی ہوگیا، اور اغوا کار حبیب محسود کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔
ڈی پی او کاکہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور ایک مقام پر اغواء کاروں کا پولیس سے سامنا ہوا، اور تعاقب پر اغواء کاروں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی جس میں گاڑی کو نقصان پہنچا۔اغواء کار حبیب محسود کو ٹانک سے 14 کلومیٹر دور منزئی کے علاقے میں لے گئے، اور قتل کردیا، جب کہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا گن مین بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔