مری کا خراب موسم،ن لیگ کا 12اگست کا یوتھ کنونشن ملتوی

Aug 11, 2023 | 17:12 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 12 اگست کو مری میں یوتھ کنونشن موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز  کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا 12اگست کو مری میں یوتھ کنونشن موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیاگیا۔ یوتھ کنونشن سے پارٹی کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز شریف نے خطاب کرنا تھا۔یوتھ کنونشن کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز  نے مری میں یوتھ کنونشن کی تیاریاں کرنے پر  یوتھ کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ راولپنڈی اسامہ سرور کو شاباش دی۔

مزیدخبریں