وٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Aug 11, 2023 | 16:37 PM

ایک نیوز : واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔مگر صارفین ایک فون میں صرف ایک واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں ایک ڈیوائس کے لیے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ موجود نہیں۔ایک فون میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے کے لیے ایپ کی سیکنڈری کاپی بنانا پڑتی ہے جو آسان کام نہیں۔مگر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی یہ خامی اب دور ہونے والی ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔یہ فیچر ان افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا جو واٹس ایپ کو دفتری سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں، ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ سے وہ دفتری اور ذاتی زندگی کے لیے الگ اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔اسی لیے یہ بہت اہم فیچر اور اس سے صارفین کو کافی مدد مل سکے گی۔چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

مزیدخبریں