سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ کا سخت ردعمل 

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ کا سخت ردعمل 
کیپشن: PML-N's strong reaction to the Supreme Court's decision

ایک نیوز: سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ 2023 کو عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دیدیا ہے۔ جس پر ن لیگ کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی پارلیمان کا اختیار ہے۔ اس میں مداخلت ناقابل قبول ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ جو بنچ فیصلہ کرے وہی ریویو سنے۔ یہ اصول انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنچز کی تشکیل کیلئے فرد واحد کے اختیار نے عدل کو بارہا پامال کیا۔ آج کے فیصلہ کا ریویو آئندہ پارلیمنٹ ہی میں ہوگا۔