لاہور:جشن آزادی کی مناسبت سے رات 12 بجے 6 مقامات پر آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا

لاہور:جشن آزادی کی مناسبت سے رات 12 بجے 6 مقامات پر آتشبازی کا مظاہرہ ہوگا
کیپشن: Lahore: Fireworks display will be held at 6 places at 12 pm on the occasion of Independence Day

ایک نیوز: جشن آزادی کی مناسبت سے لاہور میں رات 12 بجے 6 مقامات پر فائرورکس کا مظاہرہ کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے خبر دی ہے کہ 14 اگست کی رات 12 بجے شہر کے 6 مقامات پر شاندار فائرورکس کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ 

ضلعی انتظامیہ نے اتحاد ٹاؤن، لبرٹی چوک، خیابان جناح روڈ، ایل ڈی اے سٹی، سنٹرل پارک ہاؤسنگ سوسائٹی اور لبرٹی مارکیٹ میں فائر ورکس کی اجازت دی ہے۔ 

گریٹر اقبال پارک، اتحاد ٹاؤن، سنٹرل پارک فیروز پور روڈ لاہور پر ڈیجیٹل آتش بازی ہو گی۔

بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے اجازت کا این او سی جاری کر دیا ہے۔