گھریلو تشدد کا شکار رضوانہ کی صحت بحالی کی جانب گامزن

Aug 11, 2023 | 12:29 PM

ایک نیوز: گھریلو تشددکا شکار رضوانہ کی جنرل ہسپتال میں صحت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ 

پروفیسر جودت سلیم نے بتایا ہے کہ رضوانہ کی چہرے، سر اور کمر کی پلاسٹک سرجری کے پوسٹ سرجری پروسیجر کو شروع کردیا گیا ہے۔ رضوانہ کی پلاسٹک سرجری کے زخموں کی ڈریسنگ کا عمل جاری ہے۔ 

پروفیسر جودت سلیم کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کی چار رکنی ٹیم نے معائنہ کیا۔ رضوانہ کی صحت پہلے سے بہتر ہے۔ اب رضوانہ نے معمول کے مطابق کھانا شروع کر دیا ہے۔

مزیدخبریں