شاندانہ گلزار کےاغواء کی درخواست پر فریقین سےجواب طلب،سماعت ملتوی

شاندانہ گلزار کےاغواء کی درخواست پر فریقین سےجواب طلب،سماعت ملتوی
کیپشن: شاندانہ گلزار کےاغواء کی درخواست پر فریقین سےجواب طلب،سماعت ملتوی

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار کے اغواء کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئےسماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کے مبینہ اغواء کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت جسٹس بابرستار نے سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

شاندانہ گلزار کے والد صباحت گلزار خان کی جانب سے پولیس کے ہاتھوں بیٹی کے مبینہ اغواء کیخلاف دائر درخواست میں آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی ایس پی بنی گالہ، ایس ایچ او بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

صباحت گلزارخان نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے گھر میں گھس کر بیٹی کو بندوق کی نوک پر اغواء کیا، ایس ایچ او بنی گالہ کو شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

والد کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شاندانہ گلزار کسی کیس میں ملوث نہیں تو انہیں فی الفور رہا کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔