وزیراعظم کاکروناکےدوران شہیدطبی عملے،ڈاکٹرزکوتمغہ امتیازدینےکافیصلہ

Aug 11, 2023 | 11:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے شہید ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دینے کا فیصلہ کیا ہے،ان میں پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ایک ڈاکٹر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےملک بھر سے ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کیکورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے دوران خدمات کا اعتراف اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ان بیٹوں اور بیٹیوں نے ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم ان فرض شناس ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی مقروض رہے گی۔ان ڈاکٹرز اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے اہلِ خانہ قوم کا فخر ہیں۔پنجاب سے 81، سندھ سے 87، خیبر پختونخوا سے 23، بلوچستان سے 8، آزاد کشمیر سے 4 اور گلگت اور اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر کو عالمگیر وبا کے دوران محنت و لگن سے لوگوں کی زندگیاں بچانے اور فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) دیا جائے گا۔

پاکستان بھر سے 59 نرسوں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو بھی وبا کے دوران اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر خدمات سرانجام دینے اور لوگوں کی جان بچانے پر تمغہ امتیاز (بعد ازمرگ) سے نوازا جائے گا۔

مزیدخبریں