ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس میں پنجاب میں ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور ملتان سمیت تمام شہروں میں ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ کے سدباب کے لئے پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیدیا۔
انہوں ںے کہا کہ ہر سطح پر ڈینگی کے سدباب کے لئے اقدامات یقینی بنائے جائیں- ڈپٹی کمشنر کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں لاروا سرویلنس کی کوالٹی کو بہتر بنایا جائے۔ ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے لئے تربیت یافتہ ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر متحرک ہو کر فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں پوری کریں۔ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈینگی کنٹرول مہم کے ذمہ دارہوں گے۔ ڈینگی کنٹرول مہم میں کوتاہی کی گنجائش بالکل نہیں۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ڈاکٹر جاوید اکرم، جمال ناصر، منصور قادر، اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری،سیکرٹریز، طبی ماہرین اوردیگر حکام نے شرکت کی۔ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماہرین ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
بورڈ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب:
بعدازاں سیکنڈری سکول کے نتائج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور نگران وزیراطلاعات عامر میر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
نگران وزیراعلی محسن نقوی نےنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعام تقسیم کیے۔ پنجاب بھر سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو کیش انعامات اور اعزازی شیلڈ دی جائیں گی۔
تقریب کا انعقاد لاہور کے نجی ہوٹل میں کیا گیا۔ تقریب میں شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے تعلق رکھنے والی کسف فاطمہ نے 1092 نمبر حاصل کر کے آرٹس گروپ میں پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ملتان سے عائشہ شوکت نے بھی 1092 نمبر لے کر سائنس گروپ کے پورے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
لاہور بوائز پرائیویٹ امتحان دے کر 1109 نمبر لیکرٹاپر بنے۔1083 نمبر لیکر شہریار حسین نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ راولپنڈی بورڈ فیمیل سائنس گروپ سے ایمان فاطمہ نے 1082 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ساہیوال بورڈ ثقلین مشتاق نے پہلی پوزیشن حاصل کی 1090 نمبر حاصل کیے۔محمد ریحان یاسین نے ساہیوال بورڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
سرگودھا بورڈ 1083 نمبر لےکر حضیفہ بلوچ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سرگودھا بورڈ سے معاذ احمد نے 1042 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔