ملک اسد علی کھوکھر کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ملک اسد علی کھوکھر کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: ملک اسد علی کھوکھر کی نواز شریف سے اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایک نیوز: سابق صوبائی وزیرملک اسد علی کھوکھر نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں میں ملاقات انتہائی خوشگوار موڈ میں ہوئی۔ جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے لیگی رہنما ملک اسد علی کھوکھر سے آئندہ الیکشن اور انتخابی مہم پر مشاورت کی۔ 

لیگی رہنما ملک اسد علی کھوکھر نے میاں نواز شریف کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔

ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اورسعودی عرب میں گزارنے کے بعد نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ممالک کا دورہ بھی کیا۔

یاد رہےکہ نواز شریف 24 جون کو دبئی روانہ ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنماؤں کی چند روزمیں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پربھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔