جسٹس ارباب طاہر نےشہریار آفریدی کیس کی سماعت سےمعذرت کرلی

Aug 11, 2023 | 11:08 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہریار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت سے معذرت کر لی۔

عدالت نے فائل چیف جسٹس کو واپس بھیجوا دی،چیف جسٹس کسی اور بنچ کو کیس مارک کریں گے،ڈی سی اسلام آباد کے آرڈر پر تھری ایم پی او کے تحت شہریار آفریدی گرفتار ہیں،شہریار آفریدی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست میں سیکرٹری داخلہ ،آئی جی اسلام آباد، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کے احاطے سے باہر آتے ہی حراست میں لیا گیا، معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ 8 اگست کو مجسٹریٹ اسلام آباد نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھری ایم پی او کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے کر رہائی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں