ایک نیوز: خیبرپختونخوا اور ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقربات کا آغاز ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول ضم شدہ اضلاع میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقربات کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، سوات اورکزئی اور مالاکنڈ میں کھیلوں سمیت ریلیاں اور دیگر تقریبات منعقد ہوئی جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔
عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی کی تقریبات میں شامل ہو کر حب الوطنی کا اظہار ایک نئے ولوے کے ساتھ کر رہے ہیں۔ سکولوں میں خصوصی تقریبات ، جس میں طلباء اور طالبات یوم آزدی کی اہمیت کے حوالے سے تقاریری مقابلے میں حصہ لیا۔
عوام کی جانب سے پاکستانی پرچم بھی ان علاقوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ لوگوں نے اپنے گھروں، دکانوں اور بچوں نے سکولوں کو سبز ہلالی پرچم سے سجا لیا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ جس کے فائنل میچز 14 اگست کو کھیلے جائیں گے۔