ٹانک: ڈی ایچ کیوہسپتال ایف سی ساؤتھ کی کوششوں کے بعد مکمل فعال

ٹانک: ڈی ایچ کیوہسپتال ایف سی ساؤتھ کی کوششوں کے بعد مکمل فعال
کیپشن: Tonic: DHQ Hospital fully functional after efforts by FC South

ایک نیوز: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک ایف سی ساؤتھ کی کوششوں کے بعد مکمل فعال ہوگیا ہے۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک، گزشتہ کافی عرصے سے مختلف مسائل کے باعث غیرفعال تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق ہسپتال فعال نہ ہونے کے باعث ضلع ٹانک کی عوام کو طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے مسائل درپیش تھے۔ عوام الناس کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ایف سی ساؤتھ خیبرپختونخوا کے تعاون سے  ہسپتال کو درپیش مسائل کو مکمل  حل کرنے کے بعد فعال بنا دیا گیا۔

ہسپتال کی صفائی ستھرائی، میڈیکل و پیرامیڈیکل عملے کی دستیابی اور دیگر سہولیات کو مکمل کر لیا گیا۔ ہسپتال کو ٹانک کی عوام کے لیے مکمل طور پر فعال بنا دیا گیا ہے۔ اب ٹانک کی عوام کو معیاری طبی سہولیات گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوں گی۔

مقامی لوگوں نے ہسپتال کی  رینوویشن کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔ عوام معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر انتہائی خوش اور انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز  خصوصاً پاک فوج اور ایف سی کے شکرگزار ہیں۔