ایک نیوز: چیچہ وطنی میں 7 سال کی بچی سےمبینہ جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔متاثرہ بچی کے اہل خانہ نے بتایا کہ ملزم کے گھر والوں کی جانب سے صلح کے لیے دباﺅ ڈالا جارہا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے خوشاب میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم نے 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، جبکہ 26 جولائی کو ملزمان نے زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل کردی تھی۔