مادروطن پر جان قربان کرنے والے سپاہی وقاص علی شاہ کو قوم کا سلام

Aug 11, 2023 | 10:33 AM

ایک نیوز: شہدائے وطن کوسلام، دفاعِ وطن کی خاطر افواجِ پاکستان ہر افسر و جواں برسرِ پیکار ہے۔  

تفصیلات کے مطابق سپاہی وقاص علی شاہ کا تعلق خیبرپختونخواہ کے علاقے اتمانزئی چارسدہ سے ہے۔ سپاہی وقاص علی شاہ نے 25 اپریل 2023 کو ضلع خیبر کے علاقے  دیوا خولہ میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ 

سپاہی وقاص علی شاہ شہید  کے سوگواران میں والدین، بھائی اور بہنیں شامل ہیں۔ شہید کے والد کا کہنا ہے کہ "مجھے فخر ہے کہ اللہ پاک نے میرے بیٹے کو شہادت کا عظیم رتبہ دیا"۔ "رہتی دنیا تک اس کو یاد رکھا جائے گا"۔ "وقاص علی کی شہادت پر گاؤں کا ہر بچہ وطن عزیز کی خاطر قربانی کو تیار ہے"۔ "وقاص علی شہید کو بچپن سے افواج پاکستان سے لگاؤ تھا"۔ 

شہید کی والدہ نے کہا ہے کہ "وقاص علی شہید میرے جگر کا ٹکڑا تھا"۔ "مجھے فخر ہے کہ بیٹا شہید ہوا، وقاص کی طرح سو بیٹے وطن پر قربان کروں گی''۔

شہید کے ماموں کا کہنا تھا کہ "9 مئی کو ہونے والے واقعات پر دلی دکھ ہے"۔ "یہ وطن آج شہیدوں کے لہو کی وجہ سے ہے"۔ "سپاہی وقاص علی شہید نے متعدد آپریشنز میں حصہ لیا، اس کو عقیدت سبز ہلالی پرچم اور خاکی وردی سے عشق تھا"۔

وقاص علی شاہ شہید اپنی جان وطنِ عزیز پر قربان کرکے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔

مزیدخبریں