پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر 14 اگست سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا

پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر 14 اگست سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
کیپشن: Pakistanis rejected the toxic propaganda on social media related to August 14

ایک نیوز: پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر 14 اگست سے متعلق زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔

جشن آزادی کے موقع پر عوام نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جو لوگ کہتے ہیں وہ 14 اگست نہیں منائیں گے وہ پاکستانی نہیں”۔ عوامی رائے کے مطابق  “یہ دل پاکستانی ہے اور ہم بھی پاکستانی ہیں”۔ 

عوام نے رائے کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ “اس سال پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب رہے لیکن ہم مشکل وقت سے نکل آئے ہیں اس لیے پورے جوش و خروش کے ساتھ جشن آزادی منائیں گے”۔ “ پاکستان کے حالات جتنے بھی خراب ہوں ہمارے دلوں سے پاکستان کی محبت کبھی ختم نہیں ہوسکتی”۔ 

عوامی رائے میں کہنا ہے کہ “سیاسی جماعتیں چاہے جتنی بھی کوشش کرلیں پاکستانیوں کو الگ کرنے کی لیکن ہم پھر بھی اتفاق اور جوش و خروش سے جشن آزادی منائیں گے”۔ “سیاسی جماعتیں اپنے فائدے کی جنگ میں لگی ہیں پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک و قوم کی خاطر کام کریں”۔ “ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ جشن آزادی پوری عقیدت سے منائیں”۔