لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی رہائی کاحکم

Aug 11, 2023 | 09:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے تحریک انصاف کے 57 کارکنان کی رہائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر احکامات جاری کیے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے رہائی کے لیے پی ٹی آئی کے 57 کارکنان کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عدالت نے 3 ایم پی او آرڈر معطل کرکے 57  پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں