ایک نیوز: خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے وزراء کے استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نگران ویراعلیٰ خیبر پختو نخوا اعظم خان نے کایبنہ اراکین کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا، ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وزراء پر واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی وابستگی رکھنے والوں کو ہٹانے کے احکامات دیے ہیں اور وہ ان احکامات پر عمل درآمد کے پاپند ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کابینہ کے وزراء کو بتایا کہ ان کے ساتھ ان کا اچھا وقت گزارا ہے اس لیے آپ لوگ استعفے دیں ، استعفیٰ نہ دینے والوں کو مجبوراً ڈی نوٹیفائی کیا جائے گا جس پر بیشتر کابینہ ارکان نے وزیراعلیٰ کو اپنے استعفے پیش کیے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیر حامد شاہ نے استعفیٰ دینے سے انکار کیا اور کہا کہ میرا کسی جماعت سے تعلق نہیں ہے ۔
اس کے علاوہ نگران وزیر ساول نذیر نے شام تک استعفیٰ دینے کا کہا تھا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ اعظم خان کو 19 وزراء اور مشیروں کے استعفے موصول ہوئے ہیں جبکہ 8 کابینہ اراکین نے ابھی تک استعفے نہیں دیے ، 3 وزراء شہر سے باہر ہیں۔