ایک نیوز:بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا سین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب سمجھے جاتے ہیں، یہ ہی نہیں بلکہ انوشکا بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر امیر ترین اداکارہ بھی ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق انوشکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز2009 میں ڈرامے 'یہاں میں گھر گھر کھیلی' سے بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا، بعدازاں انہوں نے2012 سے2016 میں ڈرامے 'بال ویر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے،2019 میں انوشکا نے ڈرامے 'جھانسی کی رانی' میں رانی لکشمی بائی کا کردار کیا جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے۔
حال ہی میں انوشکا سین کے کل اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق اداکارہ16 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، انوشکا ہر ماہ 5 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کماتی ہیں، جب کہ ان کی سالانہ آمدنی1 کروڑ بھارتی روپے ہے۔