ایک نیوز:کرن جوہر کی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سو کروڑ کے کلب میں شامل ہوگئی اور نئی فلم کے ساتھ انڈسٹری میں ان کے بطور فلمساز25 برس مکمل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کرن جوہر کی فلموں میں اکثر کومیو جھلک دکھاتے ہیں لیکن عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی نئی فلم میں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔
کرن جوہر سے ایک تازہ انٹرویو میں شاہ رخ خان کی غیر موجودگی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس مرتبہ وہ خود شاہ رخ کے پاس نہیں گئے۔
فلمساز نے بتایا کہ کنگ خان ان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کیلئے بہترین مناظر کرچکے ہیں اور وہ انہیں کبھی انکار نہیں کرتے اس لئے وہ ان کو اس بار تکلیف نہیں دینا چاہتے تھے۔
کرن جوہرنے بتایا کہ شاہ رخ خان نے فلم ’براہمسترا‘ کیلئے 18 دن شوٹنگ کرائی اور اس کیلئے انہوں نے کوئی پیسہ نہیں لیا بلکہ اپنا وقت اور محنت اور صلاحیت سے ہمیں فائدہ پہنچایا۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کی نئی فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے اور اس میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔