خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہاکی ہوائی فائرنگ،3 بھتیجے جاں بحق

خوشیاں غم میں بدل گئیں،دلہاکی ہوائی فائرنگ،3 بھتیجے جاں بحق
کیپشن: Happiness turned into sadness, Dalhaki aerial firing, 3 nephews killed

ایک نیوز:شمالی وزیرستان میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سےتین افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق شادی کی تقریب غم میں بدل گئی،دلہانےشادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی جس کی زدمیں دلہےکےاپنےہی تین بھتیجےآگئے۔
 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل بر کلی میں شادی کی تقریب میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ دلہا کی جانب سےکی گئی، گولیوں کی زد میں آکر دلہا کےتین بھتیجے جاں بحق ہوگئے جب کہ دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
واقعےکے بعد دلہا جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔